English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک سات 5 اے سیٹلائٹ 19 دسمبر کواسپیس ایکس کے ذریعے خلا میں بھیجا جائے گا

القمر

صدر رجب طیب ایردوان  نے کی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے ساتھ کل ویڈیو کانفرنس کال کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ملاقات کے دوران ایردوان نے یاد دلایا کہ ترک سات 5 اے سیٹلائٹ 19 دسمبر کو SpaceX کے ذریعے خلا میں بھیجا جائے گا۔ اور  ترک سات 5 اے سیٹلائٹ کو رواں سال جنوری میں خلا میں چھوڑا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ "ہم ان چند ممالک میں سے ایک بن گئے ہیں جنہوں نے ایک ہی سال میں 2 سیٹلائٹ لانچ کیے ہیں۔ جب ہمارا ترک سات 5 اے سیٹلائٹ لانچ کیا گیا تھا، تو ہم نے اپنے بچوں سے ایک تصویر پینٹ کرنے کو کہا تھا، ایک سیٹلائٹ اور خلا کے مرکزی خیال پر  ہمارے بچوں کی طرف سے 5 ہزار سے زیادہ تصویریں ہم تک پہنچی ہیں جو کہ ایک سے ایک بڑھ کر ہیں۔ہم نے ان 5 ہزار تصویروں کو، جو کہ مضبوط اور خوبصورت خوابوں کی پیداوار ہیں، کو ڈیجیٹل سیکیورٹی یعنی NFT میں بدل دیا، اور ترک سات کو تخلیق دی۔ میں آپ کے سامنے یہ خوبصورت اور واقعی بامعنی NFT پیش کرنا چاہتا ہوں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم خود مختار ٹیکنالوجی کے میدان میں، مصنوعی ذہانت کے میدان میں، سائبر کی دنیا میں کہاں ہوں گے۔”

ایلون مسک نے این ایف ٹی کے تحفے پر ایردوان کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ وہ سیٹلائٹ بھیجنے اور مستقبل میں ترکی کے ساتھ تعاون کرنے کے منتظر ہیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ایردوان سے دوبارہ ملاقات کرنا اعزاز کی بات ہے، مسک نے کہا کہ وہ دوبارہ ترکی کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ جنوری میں دارالحکومت انقرہ میں صدر ایردوان نے مسک کو شرف ملاقات بخشا تھا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے