English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوڈان، دارفور میں قبائلی فسادات میں 199 افراد لقمہ اجل

القمر

اطلاع ملی ہے کہ مغربی سوڈان کے علاقے دارفر میں قبائلی تنازعات میں 199 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سوڈان کی ڈاکٹرز کمیٹی کے بیان کے مطابق ماہ  اکتوبر سے مغربی دارفور، وسطی دارفور اور جنوبی دارفر ریاستوں میں  جاری جھڑپوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 199 ہوگئی۔

کمیٹی نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد کا تخمینہ خطے میں صحت کے مرکز تک پہنچانے والوں کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے اور کہا کہ جانی نقصان زیادہ ہو سکتا ہے کیونکہ تنازعات سے متاثر ہونے والے کچھ شہری سیکورٹی کے حالات کی وجہ سے ہسپتالوں تک نہیں پہنچ سکتے۔

اقوام متحدہ نے کل اعلان کیاتھا کہ دارفور کے علاقے میں تشدد کے باعث اکتوبر سے اب تک 83,000 سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

سوڈانی حکام نے 11 دسمبر کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ دارفور میں سیکورٹی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے 3,000 پر مشتمل فوجی فورس بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے