وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ ترکی اپنے افریقی دوستوں کے ساتھ مل کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونا چاہتا ہے اور مستقبل میں تعاون کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد افریقہ کے ساتھ مل کر کامیابیاں حاصل کرنا اور مستقبل میں ایک ساتھ چلنا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار استنبول میں منعقدہ تیسری ترکی-افریقہ پارٹنرشپ سمٹ کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ نئی قسم کی کورونا وائرس (COVID-19) کی وبا کے باوجود سربراہی اجلاس میں بھرپور شرکت سے بہت خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "اعلیٰ شراکتداری دراصل افریقہ کے ساتھ ہمارے تعلقات کے کس نہج پر پہنچے کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال کے سربراہی اجلاس کا موضوع ہے "ایک ساتھ ترقی اور خوشحالی کے لیے شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے”
انہوں نے کہا کہ "ہم اپنے افریقی دوستوں کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کے راستے پر چلنا چاہتے ہیں اور اپنے تعاون کو مستقبل تک لے جانا چاہتے ہیں۔ ہمارا مقصد افریقہ کے ساتھ مل کر کامیابیاں حاصل کرنا اور مستقبل میں ایک ساتھ چلنا ہے۔ افریقہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ہمارا نظریہ اسٹریٹجک، طویل المدتی ہے۔ ہمارے صدر (رجب طیب ایردوان) ان رہنماؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے 30 افریقی ممالک کے 50 دوروں کے ساتھ سب سے زیادہ افریقہ کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کی تمام وزارتیں اور غیر سرکاری تنظیمیں افریقہ کی ترقی کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرکش ائیر لائینز " (THY) نہ صرف ترکی اور افریقہ کے درمیان دوستی کا پل ہے بلکہ یہ افریقہ کو دنیا سے جوڑتی ہے۔ ترک سرمایہ کار پورے افریقہ میں اپنے نشانات چھوڑ رہے ہیں۔
