ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد کمانڈر غفور عرف جلیل ہلاک

سیکیورٹی فورز نے باجوڑ کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر کئے گئے آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈر غفور عرف جلیل کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ دہشت گرد مولوی فقیر محمد کا قریبی ساتھی تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد کمانڈر غفور عرف جلیل دہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث تھا۔ جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں بھی سیکیورٹی فورسز کے کلیرنس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گرد محمد خیل گائوں سے ویزدا سر کی جانب فرار ہو رہے تھے۔

دوسری جانب فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے خبر دی ہے کہ افغانستان میں گذشتہ دنوں ڈرون کے ذریعے ایک حملہ کیا گیا تھا جس کا ہدف ٹی ٹی پی کمانڈر مولوی محمد فقیر تھے۔ تاہم حملے کی جگہ پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے وہ محفوظ رہے تاہم ان کے دو ساتھی مارے گئے۔ یہ حملہ بروز جمعرات مورخہ 16 دسمبر کی شام کو صوبہ کنڑ کے گاؤں چوگام میں قائم ایک کمپاؤنڈ پر کیا گیا تھا۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ ٹی ٹی پی کمانڈر مولوی فقیر محمد کو اشرف غنی حکومت نے گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے کئی سال بگرام جیل میں گزارے لیکن طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں