English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایف آئی اے بھرتی کے پیپرز میں جعلی امیدوار پکڑا گیا

القمر

لاہور: دوسرے امیدوار کی جگہ پیسے لے کر پیپرز دینے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق لاہور میں ایف آئی اے کی بھرتی کے پیپرز میں ایک جعلی امیدوار کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ایف آئی اے بھرتی سینٹر میں اے ایس آئی، کانسٹیبل اور سب انسپکٹر کے پیپر تھے، جہاں ملزم ندیم نامی شخص کی جگہ پیپر دینے آیا تھا۔

حکام ایف آئی اے کے مطابق منیب طارق نامی شخص جو پیشے کے لحاظ سے وکیل ہے دوسرے امیدوار ندیم کی جگہ پیپر دینے آیا تھا، ملزم نے اصل امیدوار سے پیسے بھی لئے تھے، تاہم ایف آئی اے کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، اور ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے