English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

القمر

کوئٹہ: گزشتہ روز کوئٹہ میں قندھاری بازار میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے قندھاری بازار میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ اے ایس آئی سی سی ٹی ڈی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں قتل، اقدام قتل، دہشتگردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میزان چوک کے قریب قندھاری بازار میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے تھے، جب کہ دھماکے سے متعدد گاڑیوں، موٹرسائیکلز اور رکشہ کو نقصان پہنچا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے