ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال اور افغان امور پر بات چیت

 اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں  خطے کی صورتحال اور افغان امور پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس افغانستان کے حوالے سے عالمی کوششوں کو مربوط بنانے کے لیے ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال، باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ آرمی چیف نے اوآئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس افغانستان کے حوالے سے عالمی کوششوں کو مربوط بنانے کے لیے، او آئی سی کا اجلاس افغانستان کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان سعودیہ عرب کے ساتھ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقات کو خاص مقام دیتا ہے، جنوبی ایشیا میں دیرپاا ستحکام کے لیے تنازع کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے، پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنے تمام ہمسائیوں کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔

سعودی وزیرخارجہ نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور بارڈرمنیجمنٹ وعلاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔

سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو مزید فروغ دینے کےعزم کا اعادہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں