English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں سردی کم ہونے کی پیش گوئی

القمر

 کراچی: شہر قائد میں اتوار کو دوسرے روز بھی پارہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، پیر کی سہ پہر سے شہر پر بلوچستان کی شمالی ہواؤں کے اثرات زائل ہونے کے امکانات ہیں۔

اتوار کو دوسرے روز بھی شہر کا کم سے کم پارہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جس کے سبب صبح کے وقت موسم خشک اور سرد رہا۔ دن کے وقت دھوپ نکلی تاہم شمال مشرقی خنک ہوائیں چلتی رہیں جس کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق پیرکو موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے آج کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے تاہم منگل کو کم سے کم پارہ اضافے سے 14 سے 16 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر میں شمال مشرقی ہواؤں کے بجائے سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے