کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی تشدد اور دھاندلی کے سہارے عوام کے انتخاب کرنے کے عمل کی حیثیت کم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف لوکل باڈیز الیکشن میں دھاندلی کی کوششوں میں اتھاہ گہرائیوں میں دفن ہوچکی ہے، پشاور میں پولنگ سے قبل پی ٹی آئی کے افراد بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، اور اسی جماعت کے کارکنان کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز میں توڑپھوڑ اور خواتین سمیت پولنگ کے عملے پر حملوں کی خبریں آتی رہیں، یہ حرکتیں ایک غیرمقبول حکومت کی غماز ہیں۔
This is what a desperately unpopular government looks like. They are resorting to violence and rigging to try and undermine the peoples choice. We call on the ECP to take action against rigging and insure free and fair elections.
3/4— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 19, 2021
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں اے این پی کے امیدوار کو قتل کردیا گیا، اور مقتول کے ورثاء نے پی ٹی آئی کے وزیر پر الزام لگایا کہ رشوت دینے کی کوششوں کے بعد یہ قتل ہوا، تشدد اور دھاندلی کے سہارے پی ٹی آئی عوام کے انتخاب کرنے کے عمل کی حیثیت کم کرنے کی کوشش کررہی ہے، ہم الیکشن کمیشن کے منتظر ہیں کہ وہ دھاندلی کے خلاف ایکشن لے اور صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنائے۔
