ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کے جوہری پلانٹ میں زوردار آواز پر عالمی قوتوں کو تشویش

تہران: ایران کے بندرگاہی شہر بوشھر میں واقع جوہری پلانٹ میں دھماکے سے ملتی جلتی زوردار آواز سے آس پاس کا علاقہ گونج اُٹھا جب کہ عالمی قوتوں نے بھی تشویش کا اظہار کیا تاہم ایران نے وضاحت کی ہے یہ آواز دفاعی فضائی مشقوں کے باعث پیدا ہوئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے جوہری پلانٹ میں زوردار آواز نے عالمی قوتوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا تاہم ایران نے وضاحت دی ہے کہ یہ آواز پلانٹ کے نزدیک کی جانے والی فضائی دفاعی مشقوں کی تھی۔

ایران نے ساحلی شہر بوشھر اور جنوب میں خلیج فارس کے کچھ حصوں میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے تجربے کے لیے بھی یہ مشقیں کیں۔ ان مشقوں کا مقصد جوہری پلانٹ کی مامور فضائی دفاعی نظام کو چیک کرنا تھا۔

ایران کے نور نیوز کے مطابق یہ مشقیں اس تناظر میں کی گئی ہیں کہ ملکی سیکیورٹی فورسز کو اسرائیل کی جانب سے ویانا مذاکرات کو ناکام بنانے کے لیے حملے کی کوشش کا خدشہ ہے۔

یہ مشقیں اُس وقت کی گئی ہیں جب عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ویانا میں ہونے والے مذاکرات کا دوسرا دور بے نتیجہ ثابت ہوا اور اسرائیل نے ایران کو نشانہ بنانے کی تیاری کا عندیہ ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post ایران کے جوہری پلانٹ میں زوردار آواز پر عالمی قوتوں کو تشویش appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں