English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین: تپِ خونی کے کیسوں میں تیزی سے اضافہ، شئین میں الارم دے دیا گیا

القمر

چین کے شہر شئین میں تپِ خونی کی وباء کی وجہ سے الارم دے دیا گیا ہے۔

تپِ خونی کے کیسوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے بعد شہر میں حفاظتی تدابیر میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور 16 سے 60 سالہ شہریوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی گئی ہے۔

تپِ خونی ویکسین کورس 3 خوراکوں پر مشتمل ہے۔ پہلی 2 خوراکیں دو ہفتوں کے وقفے سے لگائی جاتی ہیں اور تیسری خوراک ایک سال بعد لگائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ تپِ خونی کا سبب ہانٹا وائرس ہے اور یہ وائرس کیڑوں کے کاٹنے سے یا پھر ایسی غذاوں یا پانی سے انسانی جسم میں داخل ہوتا ہے کہ جن سے حیوانات نے لمس کیا ہو۔

وائرس کی انسانی سے انسان کو منتقلی بہت نادر دیکھنے میں آتی ہے۔

دوسری طرف شئین میں کورونا کیسوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہونے کی وجہ سے نرسری، پرائمری اور مڈل اسکولوں میں بالمشافہ تعلیمی عمل میں وقفہ ڈال دیا گیا ہے۔

شہر بھر میں اجتماعی ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےشہر سے نکلنے کے خواہش مندوں سے نیگیٹیو ٹیسٹ نتائج کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے