ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک آرمی چیف کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی  سعودی وزیر خارجہ سے  ملاقات سر انجام پائی۔

ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال، باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ آرمی چیف نے اوآئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد کرنے پرمہمان وزیر کا شکریہ  بھی ادا کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کا  افغانستان کے حوالے سے عالمی کوششوں کو مربوط بنانے کے لیے ہنگامی اجلاس منعقد کرنا  انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان سعودیہ عرب کے ساتھ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، جنوبی ایشیا میں دیرپاا ستحکام کے لیے تنازع کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے، پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنے تمام ہمسائیوں کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔

سعودی وزیرخارجہ نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور سرحدی  نظم و نسق اور وعلاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔

انہوں  نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو مزید فروغ دینے کےعزم کا اعادہ بھی کیا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں