English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سینکڑوں امریکی فوجیوں کا انتہا پسندی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

القمر

واشنگٹن: امریکی فوج میں سینکڑوں فوجیوں کا انتہا پسندی کی درگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون  کا کہنا ہے کہ 100 کے قریب امریکی فوجی انتہا پسندی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔

رپورٹ سامنے آنے کے بعد فوجی ارکان کے لیے نئی ہدایات جاری کردی گئیں۔ لائیڈ آسٹن نے انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کی پالیسیوں پر نظر ثانی کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے کہ امریکی فوج کے درجنوں سابق ارکان کیپیٹل ہل پر حملے میں ملوث تھے۔

ٹی آر ٹی کے مطابق 2013 میں امریکی فوج میں پانچ ہزار سے زائد جنسی زیادتی کے حملے ہوئے جو ایک برس قبل کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے۔

خواتین فوجیوں کے دو فیصد کو جنسی زیادتیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مردوں میں یہ شرح 0.7 فیصد رہی۔54 فیصد واقعات میں فوجی ملازمین نشانہ بنے۔ جنسی زیادتی کے واقعات کے نصف میں شراب نوشی کا عمل دخل رہا۔

The post سینکڑوں امریکی فوجیوں کا انتہا پسندی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے