مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی ایک اور مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہونے سے ملک کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ آج ایون فیلڈ ریفرنس کی پیشی کے موقع پر ایک صحافی نے مریم نواز سے اس بارے میں سوال پوچھا تو انہوں نے اس کا جواب نہیں دیا۔ یاد ہے کہ اس سے قبل بھی ان کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی۔
مریم نواز کی حالیہ مبینہ آڈیو لیک میں وہ کہہ رہی ہیں کہ دیکھیں میری میڈیا مینجمنٹ جیو اور دنیا نے ان کی ایسی تیسی پھیر دی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی لیگی رہنما کی ایک مبینہ آڈیو ٹیپ منظر عام پر آئی تھی جس پر انھیں سیاسی مخالفین نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
دیکھی پھر میری میڈیا منیجمنٹ ۔۔۔۔۔
مریم نواز سے منسوب ایک اور آڈیو گردش میں ۔ pic.twitter.com/AmAwngQhXG— Sohail Rashid (@SohailRashid8) December 21, 2021
معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ مریم صفدر کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی ہے۔
انہوں نے ٹویٹ میں مزید لکھا تھا کہ میں نے کہا تھا نہ آپ خود بے نقاب ہوں گی، جھوٹ بولنے والا ہمیشہ خسارے میں رہتا ہے۔
شہباز گل کی شئیر کی گئی اس آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ مریم نواز شریف مبینہ طور پر کسی سے کہہ رہی ہیں کہ جیو سے خود بات کی تو ویسا نہیں ہو رہا تھا جیسا ہم چاہتے تھے، پھر میں نے میر شکیل الرحمان سے ذاتی طور پر خود بات کی۔
مریم صفدر کی ایک اور آڈیو لیک۔ کہا تھا نہ آپ خود بے نقاب ہوں گی۔ جھوٹ بولنے والے ہمیشہ خسارے میں رہتا ہے۔ pic.twitter.com/D8NpLFRsmG
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 28, 2021
مریم کی مبینہ آڈیو میں کہا گیا میں نے ان سے کہا ہے کہ یہ زیادتی ہے، آپ دونوں طرف کے فیکٹس دکھا رہے ہیں۔ عمران خان نے بغیر تصدیق جھوٹ بولا۔ اسی جھوٹ کو عمران خان نے ناصرف دہرایا بلکہ دس باتیں گھڑ لیں۔
مبینہ آڈیو میں مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میں نے میاں عامر سے بھی یہی کہا، تو انہوں نے کہا کہ دیکھیں میں ان کیساتھ کیا کرتا ہوں۔ اللہ کا شکر ہے ہم نے اس کو آج جھوٹا ثابت کر دیا۔
