صدارتی مشیر برائے اطلاعات فخر الدین آلتون نے کہا ہے کہ صدر ایردوان نے ہمیشہ ہی قومی حقوق کا دفاع کیا ہے۔
مشیر نے اپنی ٹویٹ میں صدر ایردوان سے متعلق کہا کہ رجب طیب ایردوان ہمیشہ سے ہی قومی حقوق کے حامی رہے ہیں،ان کی پرعزم اور ولولہ خیزجدوجہد کا محور قومی خوشحالی کی بحالی اور ملک کو بیرونی انحصار سے نجات دلوانا ہے۔ وہ اپنے اہداف سے انحراف نہیں کرتے اور شکر باری تعالی ہے کہ وہ اس میں سرخرو بھی رہے ہیں۔
