ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہیٹی میں آئل ٹینکر دھماکہ،ہلاک شدگان کی تعداد نوے ہو گئی

شمالی ہیٹی کے کیپ ہیٹئین شہر میں ایک آئل ٹینکر میں دھماکے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد نوے ہو گئی ہے۔

مقامی پریس کےمطابق، چودہ دسمبر کو ہوئے اس شدید دھماکے  کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ  اس وقت ہلاک شدگان کی تعداد نوے ہے جبکہ شدید زخمی ہونے والے افراد کا علاج بھی جاری ہے۔

دریں اثنا، ملک میں مسلح گروہوں کے حملوں کے باعث سات  لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت در پیش ہے جبکہ ملک میں ایندھن بھی بحران کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

ہیٹی کے وزیراعظم آرئیل ہینری نے اس واقع ےکے بعد ملک میں تین روز کے قومی سوگ کا اعلان کیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں