English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سال 2021 میں ہم نے دہشت گرد تنظیموں کی 156 دہشت گردانہ کوششوں کا سدّباب کیا ہے: وزیر داخلہ سائیلو

القمر

ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے کہا ہے کہ ” 2016 سے لے کر اب تک ترکی کے شہروں میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔ 2021 میں ہم نے دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے کئے گئے دہشت گردی کے 156 اقدامات کو ناکام بنایا ہے”۔ 

وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے دارالحکومت انقرہ میں ضلعی پولیس ڈائیریکٹرز 2021 جائزہ اجلاس سے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے موضوع پر بات کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ "اللہ کا شکر ہے کہ 31 دسمبر 2016 سے ہمارے شہروں میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ یہی نہیں بلکہ دیہی علاقوں میں بھی علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی کاروائیوں میں حالیہ 6 سالوں کے دوران 95 فیصد کمی آئی ہے”۔

سوئیلو نے کہا ہے کہ "ہم، 2017 سے اب تک تمام دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے کئی گئی 697 کوششوں کو ناکام بنا چُکے ہیں۔ دہشت گردانہ کاروائیوں کی کوششوں میں ہر گذشتہ سال کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 2021 میں یہ کوششیں کم ہو کر 156 ہو گئی ہیں۔ یعنی نہ صرف دہشت گردانہ کاروائیوں میں کمی آئی ہے بلکہ ظہور سے قبل روکی جانے والی کاروائیوں کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ یہ چیز دہشت گردی کے خلاف ہماری کامیاب جدوجہد کا واضح ثبوت ہے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے