English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے اثبات کی خوبصورت ترین مثال پاکستان ہے: تحسین ارتغرل اولو

القمر

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر خارجہ تحسین ارتغرل اولو نے کہا ہے کہ "شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے اثباتِ وجود کی سب سے خوبصورت مثال پاکستان ہے۔ پاکستان میں ہمارے ساتھ ایک تسلیم شدہ حکومت جیسا سلوک کیا جاتا ہے”۔

ارتغرل اولو نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے نمائندہ دفتر میں اخباری نمائندوں کے لئے مسئلہ قبرص سے متعلق بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ” اس وقت جزیرے میں دو خودمختار اور مساوی بین الاقوامی حیثیت کی حامل حکومتیں موجود ہیں۔ ان حکومتوں کی موجودگی کو قبول کئے جانے کے بعد معاملہ انہیں تسلیم کرنے کے مرحلے میں داخل ہو جائے گا”۔

ارتغرل اولو نے کہا ہے کہ "شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وجود کے اثبات کی سب سے خوبصورت مثال پاکستان ہے۔ یہاں ہمارے ساتھ تسلیم شدہ حکومت جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ بین الاقوامی برادری کی جزیرے میں واحد حکومت پالسیی کا ختم ہونا ضروری ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جزیرے میں دو خودمختار اور مساوی حکومتیں موجود ہیں ایک وہ جسے آپ تسلیم کرتے ہیں یعنی جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ اور ایک وہ جسے آپ تسلیم نہیں کرتے یعنی ہم ۔ ان دو حکومتوں کی بنیاد پر مذاکرات کا موضوع ایجنڈے پر آتا ہے تو ہم اس کے لئے تیار ہیں۔ اگر مذاکرات دو حکومتی بنیاد پر نہیں ہوتے تو ہم مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں”۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے