اینانائیریو: مڈغاسکر میں مال بردار کشتی غیر قانونی طور پر مسافروں کو لے جانے کی کوشش کے دوران ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 64 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مدغاسکر کے شمال مغربی ساحل میں ایک مال بردار کشتی زیادہ وزن ہونے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 64 مسافر ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
امدادی کاموں کے دوران غوطہ خوروں نے 50 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا۔ کشتی میں 120 سے زائد افراد سوار تھے اور یہ کشتی صرف مال برداری کے کام آتی تھی جس میں مسافروں کو لے جانے کی ممانعت تھی۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ کشتی وزن زیادہ ہونے کے باعث الٹ گئی۔ حکومت کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ کشتی کی منزل کیا تھا اور مسافر کون تھے۔
مڈغاسکر میں ہیلی کاپٹر سمندرمیں گرکرتباہ، وزیر 12 گھنٹے تیرکرساحل پہنچے
لندن: افریقی ملک مڈغاسکر میں ہیلی کاپٹر سمندرمیں گرکرتباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹرمیں سواروزیر12 گھنٹے تیرکرساحل پرپہنچے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مڈغاسکر میں ریسکیومشن کے دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹرمیں سوار وزیر برائے پولیس سرگے گیل 12 گھنٹے تیرنے کے بعد ساحل پرپہنچنے میں کامیاب ہوئے۔وزیر حادثے کا شکار کشتی کا جائزہ لینے گئے تھے۔
سرگے گیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے حادثے کی شام ساڑھے 7 بجے سے لے کر اگلی صبح ساڑھے 7 بجے تک سمندر میں تیراکی کی۔وزیرکے ساتھ موجود 2 سیکورٹی اہلکار بھی حادثے میں بچ گئے۔
پولیس سربراہ کے مطابق سرگے گیل نے ہیلی کاپٹر کی ایک نشت کو تیراکی کے لئے استعمال کیا۔
منبع: ایکسپریس نیوز
The post مڈغاسکر میں مال بردار کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 64 افراد ہلاک appeared first on شفقنا اردو نیوز.


