ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کا بابر ون بی میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان نے بابرکروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

تاریخی لمحات پر ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج اور چیئرمین نیس کام ڈاکٹر رضا ثمر نے اس تجربےکا مشاہدہ کیا۔

ڈی جی ایس پی ڈی نےکامیاب تجربےپر سائنسدانوں  اور انجینئر حضرات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس تجربےسے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں مزید مضبوطی آئے گی۔

 وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اس کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں پاکستان نے بابر کروز میزائل ون اے کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں