ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت، بنگال کی پیٹرول ریفائنری سے وسیع پیمانے کی آتشزدگی

بھارتی صوبے بنگال میں  واقع پیٹرول ریفائنری   میں آتشزدگی  میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام نے   بتایا ہے کہ مشرقی  مدنی پور علاقے کی تحصیل خالدیہ میں واقع انڈین آئل کارپوریشن  کی ریفائنری  میں وسیع پیمانے کی آگ بھڑک اٹھی، جس سے تین افراد ہلاک اور 44 زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ آگ  پر قابو پاتے ہوئے صورتحال کو کنٹرول کر لیا گیا ہے۔

انڈین آئل کارپوریشن  سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ زخمیوں کو ریفائنری سے منسلک اسپتال میں زیرِ علاج لے لیا گیا ہے۔

حکام آگ لگنے کی وجوہات پر تحقیقات کر رہے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں