English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان پیپلز پارٹی ملک کو تباہی سے بچائے گی کیونکہ یہ ’ہمارا ملک‘ ہے، آصف علی زرداری

القمر

مرکز کی غلط پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ دورِ حکومت میں گیس، کوئلے اور تیل جیسے قدرتی وسائل ہونے کے باوجود بھی ملک کی معیشت بڑے نقصانات سے گزر رہی ہے جبکہ گزشتہ 70 سالوں میں کبھی ایسے حالات نہیں دیکھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جلد اقتدار میں آئے گی اور اس نے ملک کے لیے ماسٹر پلان تیار کیا ہے، اس پلان کے تحت پاکستان خوشحال اور سرسبز ہوگا، ملک کے شہروں، دیہاتوں اور قصبوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرتے ہوئے انہیں ترقی دی جائے گی۔

سابق صدر نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں ملک کو چلانے کی طاقت اور صلاحیت موجود ہے، جب بھی پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی لوگ سمجھتے تھے کہ انہیں اقتدار ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ چھوٹے دعوے لیکن بڑے کام کیے ہیں۔

آصف علی زرداری نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ 2008 میں اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے 18ویں ترمیم کا کوئی دعویٰ نہیں کیا تھا لیکن انہوں نے یہ کیا، اس کے علاوہ بلوچستان کے لوگوں کو حقوق دیے اور شمالی مغربی سرحدی صوبے کو خیبر پختونخوا کا نام دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ اقتدار میں آنے سے قبل تمام مقاصد حاصل کرنے کے دعوے کرتے تو انہیں اقتدار میں آنے نہیں دیا جاتا۔

سابق صدر نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں تاریخی کارنامے سرانجام دیے، ایسا دیگر حکمران اپنے ادوار میں نہیں کر پائے۔

عمران خان یا ان کی حکومت کا نام لیے بغیر ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ درست انداز میں ملک نہیں چلا رہے ہیں، انہوں نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر ملک اور معیشت کو تباہ کردیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کو تباہی سے بچائے گی کیونکہ یہ ’ہمارا ملک‘ ہے۔

منبع: ڈان نیوز

The post پاکستان پیپلز پارٹی ملک کو تباہی سے بچائے گی کیونکہ یہ ’ہمارا ملک‘ ہے، آصف علی زرداری appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے