آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور کوٹ کوٹیرا سیکٹر میں پاک فوج کے جوانوں سے بات چیت کی۔
اس موقع پر آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مسلسل چوکنا اور تیار رہنے سے خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔
آرمی چیف کو ایل او سی کی زمینی صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
COAS visited forward areas along LOC. COAS was briefed on ground situation along LOC & operational preparedness of the formation. COAS interacted with the troops deployed along LOC in Kot Kotera Sector. (1/2) pic.twitter.com/LkbJRgxHnB
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 23, 2021
آرمی چیف نے کوٹ کوٹیرا سیکٹر میں کنٹرول لائن پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی جنگی تیاری اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام خطرات اور ہنگامی حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلسل چوکس رہنا اور تیاری بہت ضروری ہے۔
ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
منبع: جیو نیوز
The post آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ appeared first on شفقنا اردو نیوز.
