خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایک کڑوا سچ ہے کہ ہماری سیاسی جماعتیں خود کو منظم نہیں کر سکیں اور شاہی سلطنتوں میں تبدیل ہوگئیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم مارشل لا کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔
اپنے والد خواجہ محمد رفیق کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خرابی کی بنیاد ملک میں لگنے والے مارشل لا ہیں۔ ملک ٹوٹنے کی بنیاد اس وقت رکھی گئی جب 1956ء کا آئین ٹوٹا تھا۔
اگر ہمیں مسائل حل کرنے ہیں تو سیاسی جماعتوں کو گراس روٹ لیول پر مضبوط ہونا پڑے گا۔ ٹکٹ اوپر بیٹھے 10, 12 بندے تقسیم نہیں کریں گے بلکہ نچلی سطح سے جو تجاویز آئیں گی انکے مطابق ٹکٹ دیئے جائیں۔ تاکہ مشکل وقت میں بھی وہ لوگ ساتھ کھڑے ہوں ۔ pic.twitter.com/fm5M5LqJzm
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) December 23, 2021
ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کروڑوں مل جاتے ہیں، مگر سڑکوں پر لاکھوں لوگ نہیں نکال سکتے۔ جب تک سیاسی جماعت عام آدمی میں مضبوط نہیں ہوگی مارشل لگتے رہیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں مسائل حل کرنے ہیں تو سیاسی جماعتوں کو گراس روٹ لیول پر مضبوط کرنا پڑے گا۔ ٹکٹ اوپر بیٹھے 10, 12 بندے تقسیم نہیں کریں گے بلکہ نچلی سطح سے جو تجاویز آئیں گی ان کے مطابق ٹکٹ دیئے جائیں تاکہ مشکل وقت میں بھی وہ لوگ ساتھ کھڑے ہوں۔
ایک کڑوا سچ ہے کہ ہماری سیاسی جماعتیں خود کو منظم نا کر سکیں اور شاہی سلطنتوں میں تبدیل ہو گئیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم مارشلاؤں کا مقابلہ لرنے کے لئے تیار نہیں۔ووٹ کروڑوں مل جاتے ہیں مگر سڑکوں پر لاکھوں لوگ نہیں نکال سکتے۔ جب تک جماعت عام آدمی میں مضبوط نہیں ہوگی مارشلاء لگتے رہیں گے pic.twitter.com/TGKrHnbiDV
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) December 23, 2021
اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی سیاسی تدفین ہوئی ہے۔ عوامی عدالت کا موڈ بتا رہا ہے کہ سونامی جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ میاں نواز شریف ابھی وطن واپس نہ آئیں کیونکہ ظالموں کے ہتھے چڑھنے کی ضرورت نہیں، جہاں احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہو۔
