English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ نے افغان عوام کے لیے امداد پر سے پابندی ختم کردی

القمر

امریکی حکومت نے افغان عوام کے لیے امداد کے لئے پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ وہ افغانستان کے لیے کچھ انسانی امداد پر پابندیاں ختم کر رہا ہے، انسانی امداد پر پابندیوں میں نرمی ملک میں شدید اقتصادی بحران کی وجہ سے کی جارہی ہیں۔

امور خزانہ نے تین نئے اجازت نامے جاری کیے ہیں جو امریکی حکومت اور بین الاقوامی انسانی تنظیموں کو طالبان اور حقانی نیٹ ورک پر پابندیوں کے بغیر افغانستان میں مزید امداد بھیجنے کی اجازت دیتے ہیں۔

یہ کارروائی پابندیوں سے مستثنیٰ انسانی امداد کو وسعت دے گی، اس امداد میں تعلیم شہریوں اور سول سوسائٹی کی ترقی سمیت مختلف سرگرمیوں کی حمایت کے لیے ہوگی بائیڈن انتظامیہ کے ایک آفیشل نے کہا کہ نئے اجازے نامے سے انسانی ہمدردی کی تنظیموں کو اساتذہ اور ممکنہ طور پر دیگر سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے موجود پابندیوں کی خلاف ورزی کے بغیر مدد ملے گی۔

امریکی حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ انتظامہ انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گی تاکہ یہ سمجھ سکے کہ افغانی عوام کو اور کیا ضرورت ہے۔

یاد رہے بائیڈن انتظامیہ نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے چار ماہ یہ امدادی حکم جاری کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے