English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا میں سفید فاموں کی جارحیت اور فوجی بغاوت کا خدشہ

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں 2024 ء کے صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ہار پر سفید فاموں کی جارحیت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ امریکی جریدے نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق لوگ یہ باتیں کھلے عام کررہے ہیں کہ بائیڈن کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔امریکی جریدے کے مطابق ضرورت پڑنے پر موجودہ حکومت کو گرایا جاسکتا ہے۔ 2020 ء میں 17 لاکھ امریکیوں نے مزید 40 لاکھ بندوقیں خریدیں، جب کہ 2021 ء میں اندازہ ہے کہ مزید 20 لاکھ بندوقیں خریدی گئیں۔ یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے صدارت کے آخری ایام میں 6 جنوری کو ان کے حامیوں نے امریکی پارلیمان کی عمارت پر حملہ کیا تھا۔ اس واقعے کے بعد ٹرمپ کو مواخذے کی تحریک کا بھی سامنا تھا جو کامیاب نہ ہوسکی۔دوسری جانب امریکا کے 3 ریٹائرڈ جرنیلوں نے ملک میں فوجی بغاوت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق انہوں نے فوجی بغاوت کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر 2024 ء کے انتخابی نتائج کو فوج کے ذمے داران نے قبول نہیں کیا ، جو ٹرمپ جیسے شخصیت کو پسند کرتے ہیں تو امریکامیں خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے۔ سابق میجر جنرل پال ایڈن، سابق بریگیڈیئر جنرل اسٹیون اینڈرسن اور سابق آرمی میجر جنرل انتونیو ٹیگوبا کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد بغاوت کی ایک اور کوشش کی گئی تو امریکاکی تقسیم کا خطرہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 6 جنوری کے حملوں میں فوجی ذمے داروں کے ملوث ہونے سے خدشات کہیں زیادہ ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے