English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں بوندا باندی کا امکان

القمر

 کراچی: شہر قائد میں اگلے 3 روز کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور جمعہ کو بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تین روز کے دوران شہر میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، اس دوران صبح کے وقت فضاؤں پر دھند اور کہر چھاسکتی، جمعہ کو شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور پھوار ہوسکتی ہے۔

اگلے چند روز کے دوران کم سے کم پارہ 16 سے 18 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔ چند روز کے دوران شہر میں سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 18.5 اور زیادہ سے زیادہ 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ صبح کے وقت دھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر 2 کلومیٹررہ گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے