ماسکو: روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں،شان رسالتؐ میں گستاخی لوگوں کو ناراض کرنے اور اشتعال دلانے کا باعث بنتی ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ شان رسالتؐ میں گستاخی مذہبی آزادی کے خلاف ہے، شان رسالتؐ میں گستاخی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں، آزادی آپ کے اردگرد لوگوں کو دینے کا نام ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے روسی صدر کے بیان پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر کا بیان ہمارے موقف کی ترجمانی ہے، اسلاموفوبیا سے مقابلے کیلئے مسلم قیادت کو یہ پیغام دنیا تک پہنچانا چاہیے۔
The post “پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں” first appeared on Daily Jasarat News.
