ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدیل رانا نیویارک کی پولیس کی تاریخ کے پہلے پاکستانی نژاد ڈپٹی انسپکٹر منتخب

نیویارک: امریکی شہر نیویارک کی پولیس کی تاریخ میں پہلی بارپاکستانی نژاد ڈپٹی انسپکٹربن گئے۔

نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے مسلم آفیسرز سوسائٹی کے ٹوئٹ کے مطابق نیویارک پولیس کی تاریخ میں کسی پاکستانی نژاد امریکی کے ڈپٹی انسپکٹرکے عہدے تک پہنچنے کا یہ پہلا موقع ہے۔

عدیل رانا کوکیپٹن کے عہدے سے ترقی دے کر ڈپٹی انسپکٹر بنایا گیا ہے۔ عدیل رانا کا تعلق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے ہے۔ عدیل رانا پہلے امریکی مسلمان کمانڈنگ افسربھی رہ چکے ہیں۔

امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ڈپٹی انسپکٹر نیویارک پولیس کا عہدہ سنبھالنے پر عدیل رانا کو مبارکباد پیش کی گئی۔

منبع: ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں