ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز نہ مریم، وزیراعظم کا اگلا امیدوار کون ہوگا؟ رانا ثناء کا بڑا بیان آگیا

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت میں وزیراعظم کے امیدوار کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں اور پارٹی میں جب بھی وزیراعظم کی بات آتی ہے تو وہ ایک ہی نام نواز شریف ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن سے پہلے نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ ان کا اپنا ہوگا اور وہ جب واپس آنا چاہیں گے آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی نواز شریف کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی چاہتی ہے اور پارٹی کا فیصلہ ہے کہ جب تک انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی نہیں ہوتی انہیں واپس نہیں آنا چاہیے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ میں وزیراعظم کے امیدوار کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں، پارٹی میں جب بھی وزیراعظم کی بات آتی ہے تو وہ ایک ہی نام نوازشریف ہے، اگر کسی وجہ سے نواز شریف نہیں ہوں گے تو ان کی جگہ ہمارے سینئر ترین شہباز شریف ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں