ترکی نے فتح اللہ دہشت گرد تنظیم FTO/PDY ، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK ، دینی استحصال میں ملوث دہشت گرد تنظیموں اور بائیں بازو کی دہشت گرد تنظیموں کے رکن کُل 770 افراد کے اثاثے منجمد کر دئیے ہیں۔
ترکی وزارت خزانہ کا موضوع سے متعلق فیصلہ سرکاری گزٹ میں شائع کیا گیا ہے۔
فیصلے کی رُو سے فیتو FETO کے رکن 454، PKK/KCK کے رکن 108، دینی استحصال کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کے رکن 119 اور بائیں بازو کی حامی دہشت گرد تنظیموں کے 89 اراکین کے ترکی میں موجود مالی اثاثے منجمد کر دئیے گئے ہیں۔
