English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی پنجاب:لدھیانہ کی عدالت میں دھماکہ،دو افراد ہلاک

القمر

بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ کی عدالت میں زوردار دھماکے سے 2 افراد ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لدھیانہ کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے اندر 12 بج کر 22 منٹ پر زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

اس دھماکے کی وجوہات کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے لیکن دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 5 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب دھماکے کے فوری بعد بھارت کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے عدالت کا گھیراؤ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے