English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا قیام

القمر

وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تحریک انصاف پاکستان  کی نئی تنظیم کا اعلان کیا ہے۔

انہوں  نے بتایا ہے کہ  کیے گئے فیصلوں کے مطابق  اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے، پرویز خٹک خیبر پختونخواہ، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان، شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدور ہوں گے۔

وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف جناب عمران خان نے عامر محمود کیانی کو پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست پر گزشتہ روز پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل کرکے ایک نئی21 رکنی آئینی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے