English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی طاقتوں کی بےحسی اور نظراندازی کے سبب مسائل بڑھتے جارہے ہیں، پوپ فرانسس

القمر

ویٹی کن: پوپ فرانسس نے کہا کہ عالمی طاقتوں کی بےحسی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ انسانوں کی تکالیف اور اذیت ان کو نظر نہیں آرہی اور اسی نظراندازی کے سبب مسائل دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق کرسمس کے موقع پر پوپ فرانسس نے ویٹی کن میں خطاب کیا جس میں انہوں نے شام، یمن، عراق، افریقہ، یورپ اور ایشیا کے المیوں کا ذکر کیا۔ کورونا سے متعلق کہا کہ اس وبا نے تنازعات کو سلجھانے کی کوششوں میں مزید رکاوٹیں پیدا کردی ہیں۔

پوپ فرانسس نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر مسائل کے حل کیلئے مذاکرات سے بچنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اور یہی طرزِ عمل دنیا کے مسائل میں تیزی سے اضافے کا سبب بنتا ہے۔

پوپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ المیے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ ہم اس کے عادی ہوچکے ہیں، کوئی بھی مسئلہ ہوتا ہے اُس پر خاموشی اختیار کرلی جاتی ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post عالمی طاقتوں کی بےحسی اور نظراندازی کے سبب مسائل بڑھتے جارہے ہیں، پوپ فرانسس appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے