جنوبی افريقہ سے تعلق رکھنے والے نوبل انعام يافتہ آرچ بشپ ڈيسمنڈ ٹوٹو انتقال کر گئے ہيں۔
ملکی صدر سرل رامافوسا نے اس امر کی تصديق کی ہے۔
ڈيسمنڈ ٹوٹو کی عمر نوے سال تھی جنہیں نسلی بنيادوں پر امتياز کے خلاف آواز بلند کرنے کی وجہ سے نہ صرف اپنے ملک بلکہ عالمی سطح پر سراہا جاتا ہے۔
ٹوٹو فلسطینی علاقوں پر اسرائيلی قبضے، موسمياتی تبديليوں اور ہم جنس پرستوں کے ليے مساوی حقوق کے ليے آواز اٹھاتے آئے ہيں۔
انہيں سن 1984 ميں نوبل امن انعام سے نوازا گيا تھا۔
