English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت:کارخانے کا گیس بوئلر پھٹ گیا،چھ افراد ہلاک

القمر

بھارتی ریاست بہار کے ایک کارخانے میں  اسٹیم بوئلر میں دھماکہ ہوا جس میں چھ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔

پٹنہ شہر سے پچانوے کلومیٹر دور شمال میں صنعتی علاقے میں واقع کارخانے میں دھماکہ ہوا۔

اس دھماکے کے سبب اطراف کی عمارتوں اور چھوٹے مکانوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ چھ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔

جائے وقوعہ پر امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

 بھارت میں ناکافی حفاظتی اقدامات کی وجہ سے اس قسم کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے