English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

القمر

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی صورتحال اور دیگر سیکیورٹی معاملات پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس  طلب کرلیا جس میں افغانستان کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری حکام اور سینئر وزرا شریک ہوں گے جن میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف شامل ہیں۔

اجلاس میں قومی سلامتی کے دیگر معاملات بھی زیر غور آئیں گے ساتھ ہی قومی سلامتی کمیٹی کو تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے