English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملائیشیا میں سیلاب،ہلاکتوں کی تعداد 47 ہو گئی

القمر

ملائیشیا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب  کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔

ایشیئن نیوز انٹرنیشنل کے مطابق، ملائیشیا میں سترہ دسمبر سے تین روز تک جاری بارشوں کے سبب مختلف علاقے زیر آب آ گئے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  اس سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 47 ہو چکی ہے جبکہ پانچ افراد تاحال لا پتہ ہیں۔

صوبہ پاناگ سے بھی تقریبا 33 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

عوام نے حکومت پر بارشوں سے پہلے ضروری اقدامات نہ اپنانے پر شدید تنقید بھِی کی تھی ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے