بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے نئے گانے سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح ہوگئے، بھارتی عوام نے اداکارہ کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔
سنی لیون کا نیا گانا ’مدھوبن میں رادھیکا ناچے‘ مبینہ طور پر 1960 کا ہندی عقیدتی گانا ہے، جسے اشتعال انگیز انداز میں دوبارہ فلمایا گیا ہے۔
اس گانے کا نیا انداز بھارتی عوام کو پسند نہیں آیا اور انہوں نے اداکارہ کے خلاف کارروائی کرنے اور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی شہریوں کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس گانے پر شدید ردِ عمل سامنے آیا ہے۔
ایک صارف نے اس حوالے سے لکھا کہ’وہ سنی لیون کی گرفتاری اور بگ باس میں اس گانے کی تشہیر کے لیے مدعو کرنے پر سلمان خان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتی ہیں‘۔

I demand the arrest of Sunny Leone and strict punishment for Selmon for inviting her to promote this song in Bigg Boss.
Arrest Sunny Leone#BoycottBollywood pic.twitter.com/XblKqiDJyJ
— KIZIE #JusticeForSushantSinghRajput (@Sushantify) December 27, 2021
I demand the arrest of Sunny Leone and strict punishment for Selmon for inviting her to promote this song in Bigg Boss.
And For Strict Action Against Whole Team Involved In Song Making, Distribution.Arrest Sunny Leone#BoycottBollywood pic.twitter.com/TbfybgbBLM
— #SSRian U K (@ukprajapat) December 27, 2021
ایک اور صارف نے لکھا کہ’سنی لیون کو گرفتار کیا جائے اور (مدھوبن میں رادھیکا) گانے کی ویڈیوکو سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کیا جائے، یا اس گانے کو بنانے والے قانونی کارروائی کا سامنا کریں‘۔
