فلپائن کے وسطی اور جنوب مشرقی حصوں سے ٹکرانے والے سمندری طوفان رائے سے ہونے والی تباہی میں ہلاکتوں کی تعداد 388 ہو گئی۔
دی سٹار اخبار کی خبر میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان کی وجہ سے تقریباً 482,000 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان کے باعث سیلاب، شدید طوفان، لینڈ سلائیڈنگ اور مکانات کے منہدم ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 388 ہو گئی ہے اور 60 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ملک میں 300,000 سے زائد افراد کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں تو 200,000 سے زائد افراد محفوظ مقامات پر اپنے رشتہ داروں کے پاس قیام کر رہے ہیں۔
