English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیٹو کی روس کو سلامتی کے معاملے میں مذاکرات کی پیش کش

القمر

نیٹو نے 12 جنوری کو روس کو سلامتی کے معاملے پر مذاکرات کی پیشکش کی۔

نیٹو پریس سروس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے روس اور نیٹو کے نمائندوں کو 12 جنوری کو تجویز پیش کی کہ وہ سکیورٹی معاہدے کے مسودے پر تبادلہ خیال کریں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "روس-نیٹو کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے اسٹولٹن برگ نے 12 جنوری 2022 کو میٹنگ کی تجویز پیش کی۔ ہم روس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔”

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس اور نیٹو کے لیے بات چیت کرنا منطقی ہو گا۔

روسی نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نے کہا ہے انہوں نے کہا کہ تاریخ، ماڈل، فارمیٹ اور وفد میں کون کون  شامل ہوگا پر کام جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے