قومی دفاعی امور کے وزیر خلوصی آقار، جو کل بوسنیا اور ہرزیگوینا کے سرکاری دورے پر گئے تھے، نے اپنی مصروفیات کا آغاز کردیا ہے۔
وزیر آقار نے اولین طور پر دارالحکومت سرائیوو میں بوسنیا ہرزیگووینا کے پہلے صدر عالیہ عزت بیگووچ کا مقبرہ واقع ہونے والے کوواچی قبرستان کی زیارت کی۔
ترک وزیر نے نامعلوم فوجیوں کی یادگار اور عالیہ عزت بیگووچ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھا کر فاتحہ پڑھی۔
وہ بعد ازاں بوسنیا کے دفترِ دفاع کو تشریف لے گئے جہاں پر وزیر دفاع سیفیت پوڈزک نے فوجی تقریب کے ساتھ ان کا استقبال کیا اور آقار نے پریڈ گارڈ کو سلامی دی۔
آقار اور پوڈزک نے پہلے ون آن ون ملاقات کی، اور پھر وفود کے درمیان بات چیت کی صدارت کی۔
ترک وزیر چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سیناد ماسووچ سے بھی ملاقات کریں گے۔
خلوصی آقار بعد میں میں کوسوو تشریف لیجائیں گے اور وزیر دفاع آرمنڈ مہاج سے ملاقات کریں گے۔
ترک وزیر کی کوسوو کے وزیر اعظم البن کورتی سے بھی ملاقات متوقع ہے ۔
