استنبول کے تمام ہوائی اڈوں سے اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازوں کے ذریعے کارگو کی مقدار میں رواں سال کی11 ماہ کی مدت میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، جب کہ تجارتی پروازوں میں 45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس دور میں جب دنیا بھر میں کورونا وبا کی وجہ سے پروازیں منسوخ ہوئیں، تجارتی پروازوں نے ہوائی کارگو کی نقل و حمل کے ساتھ اور بھی زیادہ اہمیت حاصل کر لی، جو کہ تیز اور ایک آسان عمل ہے۔
وبا کے دور میں، دنیا کے مختلف مقامات پر سامان اور مصنوعات کی نقل و حمل میں زمینی اور سمندری نقل و حمل میں پیش آنے والے مسائل کی بنا پر ہوائی سفر کو زیادہ ترجیح دی جانے لگی۔
دنیا کے اہم ہوابازی مراکز میں شامل استنبول کے ہوائی اڈوں سے کارگو اور پوسٹل کارگو کی مقدار میں نمایاں اضافہ ہوا، اعدادوشمار اور تجارتی پروازوں کی تعداد سے اس کی عکاسی ہوئی ہے۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ ایئرپورٹس اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امسال 11 ماہ کے دوران استنبول کے تمام ہوائی اڈوں سے اندرون اور باہر جانے والی پروازوں کے ذریعے سامان لے جانے والے سامان کی مقدار میں 30 فیصد اور تجارتی پروازوں میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
