سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان گیند باز محمد حسنین نے بگ بیش لیگ میں تباہ کن آغاز کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔
سڈنی تھنڈر کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے محمد حسنین نے آج ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلا اور تباہ کن بولنگ کر کے دھاک بٹھا دی۔
محمد حسنین نے میچ کے 17ویں اور اپنے پہلے اوور میں صورت حال کو تبدیل کیا۔
انہوں نے اس اوور میں بغیر کوئی رن دیے دوسری، تیسری اور پانچویں گیند پر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر فاتحانہ آغاز کیا۔ محمد حسنین کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے سڈنی تھنڈر کو 28 رنز سے فتح حاصل ہوئی۔
Mohammad Hasnain is rapid!
His first BBL over is a TRIPLE WICKET MAIDEN
#BBL11 pic.twitter.com/ZhNZ1V6mCW
— 7Cricket (@7Cricket) January 2, 2022
بگ بیش لیگ میں حسنین کے علاوہ پاکستانی بولر حارث رؤف، دلبر حسین اور سید فریدون بھی حصہ لے رہے ہیں۔
قبل ازیں سڈنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے تھے، ہدف کے تعاقب میں مخالف ٹیم 19.1 اوور میں 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
منبع: ایکسپریس نیوز
The post بگ بیش لیگ: محمد حسنین کی تباہ کن بولنگ، سڈنی تھنڈر کو 28 رنز سے فتح appeared first on شفقنا اردو نیوز.


