English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا کے وار جاری، پی ٹی آئی کا اہم وزیر اور لیگی رہنما وائرس کا شکار

القمر

صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کورونا مثبت آ گیا ہے۔ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا کی تیزی سے پھیلتی ہوئی نئی لہر نے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے۔ چند روز قبل صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کو تیز بخار ہوا جس پر ڈاکٹر کی ہدایت پر ان کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آیا ہے۔
کورونا مثبت آنے پر صوبائی وزیر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے جبکہ بتایا گیا ہے کہ ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے۔
لیگی ایم پی اے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کورونا وائرس کا شکارہوگئے ہیں، میاں مجتبیٰ شجاع نے گھر میں قرنطینہ کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے