English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حوثیوں نے اماراتی کارگو بحری جہاز اغوا کر لیا

القمر

یمن کے حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات کا ایک کارگو بحری جہاز ’’روابی‘‘ کو اغوا کرلیا۔

خبر کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے جزیرہ سقطریٰ سے جازان بندرگاہ جانے والے سمندری مشن پر مامور بحری جہاز کو اغوا کرلیا ہے تاہم ابھی قذاقوں نے مطالبات پیش نہیں کیے ہیں۔

سعودی اتحادی افواج کے ترجمان جرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے پرچم بردار کارگو بحری جہاز میں یمن کے ایک اسپتال کے لیے ایمبولینس، طبی آلات، مواصلاتی آلات، خیمے، ایک فیلڈ کچن، فیلڈ لانڈری یونٹ اور تکنیکی اور حفاظتی معاونت کا سامان لایا جا رہا تھا۔

ترکی المالکی نے مزید کہا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے بحری قذاقی کا یہ عمل خطے کے لیے خطرہ ہے جس نے  جنوبی بحیرہ احمر اور باب المندب آبنائے میں آزادانہ اور محفوظ بحری سفر اور بین الاقوامی تجارت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

جنرل المالکی نے حوثی باغیوں کو خبردار کیا کہ فوری طور پر کارگو جہاز کو آزاد کردیں ورنہ روایتی بین الاقوامی انسانی قانون، سمندر میں مسلح تنازعات پر سان ریمو مطابقت اور بحرای قوانین پر اقوام متحدہ  کی قراردادوں کی خلاف ورزی پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے