ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فورسز نے 18 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

اسرائیلی فورسز نے کل شام مغربی کنارے اورالقدس  میں کی گئی کارروائیوں کے دائرہ کار  میں 18 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

فلسطینی سرکاری ذرائع کی جانب سے دیے گئے بیانات میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے جنین میں 3، رام اللہ میں 5، تلکریم اور ہیبرون میں 4 افراد اور بیت المقدس میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے القدس  میں 2 بھائیوں سمیت 5 افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے اورالقدس  میں اکثر فلسطینیوں کو "مطلوب”  ہونے کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے ۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق تقریباً 4600 افراد جن میں بہت سی خواتین، تقریباً 160 بچے اور کم از کم 6  اراکینِ پارلیمنٹ  شامل ہیں، اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں