ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق :عالمی اتحادی قوتوں کے اڈے پر حملے کی کوشش،دو بمبار ڈرونز تباہ

عراق کے مغرب میں واقع عین الاسد نامی اڈے  کو نشانہ بنانے والے  دو بمبار ڈرونز تباہ کر دیئے گئے۔

 عراقی عسکری ذرائع کےمطابق، اس حملے کو  عالمی اتحادی قوتوں کے دفاعی نظام کی بدولت روکا گیا ۔

یاد رہے کہ  صوبہ الانبارمیں عین الاسد  نامی اڈے کی حفاظت کےلیے عالمی اتحاد موجود ہے جہاں سے داعش کے خلاف نبردآزما عالمی اتحادی قوتیں گزشتہ مہینے نکلنے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔

اتحادی قوتوں نے عین الاسد اڈے کو خالی کرتے ہوئے وہاں  موجود سامان عراقی فوج کے حوالے کر دیا تھا۔

گزشتہ روز بھی بغداد ہوائی اڈے کی جانب بھیجے گئے دو بمبار ڈرونز کو تباہ کیا گیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں