ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صرف 2 ہزار روپےٹیکس دیا، ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وزرائے اعلیٰ سمیت ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری ٹیکس ڈائریکٹری سال 2019 کے ٹیکس گوشواروں پر مشتمل ہے۔

ٹیکس ڈائریکٹری سال 2019 کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی آمدنی 9 لاکھ 38 ہزار روپے تھی اور عثمان بزدار نے سال 2019 میں 2 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی آمدنی 5 کروڑ 70 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے 10 لاکھ 99 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کی آمدنی 25 لاکھ 80 ہزار روپےتھی اور انہوں نے 66 ہزار 258 روپے ٹیکس ادا کیا۔

گذشتہ سال منتخب ہونے والے وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کی آمدنی 78 لاکھ 58 ہزار روپے تھی اور انہوں نے سال 2019 میں 10 لاکھ 61 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں