ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ثبوتوں کے انبار عمران سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کیلئے کافی ہیں: مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پے درپے انکشافات، لیکس اور ثبوتوں کے انبار عمران خان سمیت پوری تحریک انصاف کو فارغ کرنے کے لئے کافی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ عمران خان نے ناصرف چوری کی اور چھپائی بلکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا اور ان کی محنت، خون پسینے کی کمائی پر عیش کی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اتنے سنگین فراڈ اور سکینڈل تاریخ میں کسی جماعت کے نہیں آئے۔ انصاف کے نام پر پاکستان کو دھوکا دینے والے عمران خان کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوٹ چکا ہے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کون جانتا تھا کہ ثاقب نثار کے ًصادق و امینً کا چہرہ اتنا بھیانک نکلے گا۔ اس بھیانک چہرے پر پردہ ڈالے رکھنے پر الیکشن کمیشن کے سابق عہدیدار بھی جوابدہ ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں